لندن، ایرانی سفارتخانے پر احتجاج، 4 افراد زخمی، 14 گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران ایک مظاہرہ کرنے والا شخص سفارت خانے کی بالکونیوں کے ذریعے چھت پر چڑھ گیا اور وہاں نصب ایرانی پرچم اتار دیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر اشیا پھینکی گئیں، جس کے نتیجے میں بعض افسران زخمی ہوئے، تاہم ایمبولینس سروس نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسپتال منتقل کیے گئے افراد پولیس اہلکار تھے یا مظاہرین۔پولیس کے مطابق پرچم اتارنے والے شخص کو مجرمانہ نقصان پہنچانے، سفارتی املاک میں غیر قانونی داخلے اور پولیس پر حملے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ پرتشدد ہنگامہ آرائی کے شبہے میں مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ سفارت خانے کے باہر سیکشن 35 کے تحت منتشر ہونے کا حکم نافذ کر دیا گیا۔لندن ایمبولینس سروس کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر ایگزیبیشن روڈ اور کینسنگٹن روڈ کے سنگم پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں