اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت خیبرپختونخوا کے ضلع زیریں کی تحصیل میدان میں اپنے آبائی علاقے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے دوران نصیر نامی پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ لیویز اہلکار بادشاہ بھی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملک لیاقت کا بھائی جہاں عالم اور بھتیجا یاسر بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے ملک لیاقت سمیت 3 افراد بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔