20
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب ،کوریا اور سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا ۔ جبکہ 3 زیر حراست ہیں۔
4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان واپس بھیج دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات اور ترکی سے زائد المیعاد رہائشی اجازت نامے اور دیگر الزامات پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 21 پاکستانیوں کو سزا اور دیگر الزامات کے بعد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دو پاکستانیوں کو عمان اور قطر سے ویزوں کی مدت ختم ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔