اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی علاقوں میں سڑکوں پر کھڑے لوگوں پر بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جبالیہ کیمپ پر بمباری سے فلسطینی صحافی اپنی بیویوں اور بچوں سمیت شہید ہوئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں 9 ماہ سے جاری جنگ میں 161 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی عمارت اور گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔حزب اللہ نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں اور شمالی اسرائیل میں کریات شمونہ کی آبادی پر میزائل داغے۔حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل نے یمنی بندرگاہ پر حملہ کیا۔