غزہ میں جنگ بندی ، اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، مزید 40 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) عالمی دنیا کی غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید کر دئیے ۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام مقاصد کے حصول تک جنگ نہیں روکیں گے اور جنگ بندی کی تجاویز سے اسرائیل کو مقاصد حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کا غزہ میں سکول پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید

گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد کی منظوری دی تھی۔حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کی تفصیلات پر بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، چھاپوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی حملے میں رفح میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ حزب اللہ نے لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 37 ہزار 160 سے زائد ہو گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔