اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،9 روز میں 6 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صہیونی فوج نے 9 روز کے دوران اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں 6 بچوں سمیت مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزر سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں اور سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے 4 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب غزہ میں جاری حملوں میں کل صبح سے اب تک 18 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج بھی مغربی کنارے میں جنگی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو اگست سے خوراک یا راشن نہیں ملا ہے اور غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ہنگامی پولیو ویکسینیشن مہم سے وابستہ طبی ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے صدر بائیڈن سے اسرائیل کے بغیر حماس سے براہ راست معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکی شہر پورٹ لینڈ کی سٹی کونسل میں اسرائیل میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف اسرائیلی عوام کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca