عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مقامی حکام نے ایک بار پھر اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کو جاری جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے النصر اسپتال کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں جاری سماعت کے دوران چین نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا ناقابل تنسیخ حق قرار دیا۔ حماس نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف موقف کی تعریف کی۔جبکہ پاکستان آج عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف اپنا موقف پیش کرے گا۔
دوسری جانب ایران نے عالمی عدالت انصاف میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 69 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔
63