5
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہیدور 203 زخمی ہوئے۔
خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں 14 فلسطینی بچے اور خواتین ہلاک اور جبالیہ میں اسرائیلی حملوں میں 10 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ جنگ میں شہداء کی کل تعداد پینتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 818 تک پہنچ گئی ہے، حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں 68 اسرائیلی پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔. اسرائیل نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد جاری کر دی ہے۔