کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ،40 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لسبیلہ بیلہ میں چنکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے آگ لگ گئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 12 افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ بیلہ میں چنکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں جا گری اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اب تک 40 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے سی بیلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس سے برآمد ہونے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com