صہیونی فورسز نے الاقصی اسپتال میں صحافیوں کے خیموں پر بھی حملہ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ حملے میں متعدد صحافی زخمی ہوئے۔ فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ کچھ بھی نہیں، اسرائیل نے غزہ میں کیا کیا اس کی تحقیقات کی جائیں تو دہائیاں لگ سکتی ہیں۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم بچوں کی آنکھوں میں اتنا درد اور تکلیف دیکھ رہے ہیں، جنگ زدہ علاقوں کے بچے مسکرانا بھول گئے ہیں، بچوں کی آنکھوں میں سوال ہیں، یہ اموات، یہ آفات کیوں؟ جنگ ہمیشہ حماقت اور شکست ہوتی ہے۔
258