4000 سال پرانی دنیا کی قدیم لپ اسٹک دریافت

آسان الفاظ میں ماہرین آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی ایران میں تقریباً 4000 سال پرانی لپ اسٹک دریافت کی ہے۔اس حوالے سے سائنسی رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اب تک دریافت ہونے والی دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک ہے۔لپ اسٹک کے نمونے کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ 80 فیصد مواد ہیمیٹائٹ جیسے معدنیات پر مبنی ہے جو گہرا سرخ رنگ فراہم کرتے ہیں۔معدنیات کے ساتھ سبزیوں اور دیگر نامیاتی مادوں سے تیار کردہ موم جیسے مادے بھی دریافت ہوئے۔

محققین نے کہا کہ سرخ رنگ کے معدنیات اور موم جیسے مواد کا موازنہ موجودہ دور کے لپ اسٹک بنانے کے طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ کاسمیٹک دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ گہرا سرخ رنگ، اس میں استعمال ہونے والے اجزاء اور برتن کی ساخت بتاتی ہے کہ ہونٹوں پر اس کا استعمال ضرور ہوا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرخ میک اپ کا قدیم ترین نمونہ ہے جس پر تحقیق کی گئی ہے۔محققین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی دریافت ہے کیونکہ اس سے قبل قدیم نوادرات میں سرخ لپ اسٹک جیسی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca