اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی میں وسطی بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک جب کہ 4 کو بچا لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 غیر قانونی تارکین وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی وسطی بحیرہ روم میں ڈوب گئی۔ یہ کشتی گزشتہ ہفتے تیونس سے روانہ ہوئی تھی۔
کشتی میں 3 بچے سوار تھے جو اپنے والدین سمیت سمندر میں ڈوب گئے۔ حادثے کے وقت وہاں سے گزرنے والے ایک مال بردار جہاز نے ڈوبنے والے کو بچانے کی کوشش کی لیکن صرف 4 افراد کو بچایا جا سکا۔کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر حادثے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا.
تصادم کے بعد دو جہازوں کے ٹوٹ جانے کی اطلاع ہے اور تقریباً 30 تارکین وطن لاپتہ بتائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، تیونس کے حکام نے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے اتوار کو Sfax کے قریب ایک جہاز کے ملبے سے 11 لاشیں نکالی ہیں اور یہ کہ 44 تارکین وطن ابھی تک لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال تقریباً 93 ہزار 700 تارکین وطن سمندری راستے سے اٹلی پہنچے ہیں جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 44 ہزار 700 تھی۔