اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیلی فوج نے 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران 45028 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
تاہم فلسطینیوں کی شہادت کا یہ سلسلہ ابھی پوری قوت سے اسرائیلی فوج نے جاری رکھا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے یہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے یہ فرق بیان نہیں کیا کہ ان شہید کیے گئے غزہ کے رہائشی فلسطینیوں میں کتنے مرد ہیں ۔ کتنی خواتین ہیں یا کتنے بچے قتل کیے گئے ہیں۔ عمومی طور پر اقوام متحدہ کے مختلف ادارے یہ بیان کرتے رہے ہیں کہ ان شہیدفلسطینیوں میں 70 فیصد تک فلسطینی عورتیں اور بچے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے بارے میں سخت چھان پھٹک کا رجحان رکھنے والے ملک اور طبقات بھی یہ مانتے ہیں کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے فلسطینیوں میں نصف سے زائد فلسطینی عورتیں اور بچے ہیں۔