اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 48 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرا گیا اور دھماکے سے پھٹ گیا، آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ . گاڑیاں بھی لپیٹ میں آ گئیں۔
ایجنسی کے ترجمان حسینی ابراہیم نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 48 ہے اور مقامی انتظامیہ جائے حادثہ کو کلیئر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائجیریا کی سرکاری کمپنی این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 فیصد اضافہ کیا، جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرا بڑا اضافہ ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باوجود پیٹرول کی قلت ختم نہیں ہوئی تھی اور ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں کے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
84