اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پانچ سرکاری املاک کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکوک بانڈز بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے جی ٹی روڈ، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، سپورٹس کمپلیکس اور مکران ہائی وے کے سیکشن رہن رکھ کر جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کے ایسٹ اینڈ ویسٹ وارف کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشکل فیصلے کرنے کے باوجود مہنگائی کنٹرول میں نہیں آرہی ،اور غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے