230
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم سبز انقلاب منصوبے کے تحت 3 سال میں 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعظم کے سبز انقلاب منصوبے کا اطلاق پورے پاکستان میں ہو گا، سبز انقلاب کا منصوبہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی چھتری تلے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے لیے نجی کاروباریوں کے ذریعے اضافی مشینری خریدی جائے گی، منصوبے کے لیے فنڈز وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری کیے جائیں گے۔
وزیراعظم سبز انقلاب پراجیکٹ 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 ہے، پرائم منسٹر گرین ریوولوشن پراجیکٹ کے تحت 3 سال میں 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
منصوبے کے تحت کل 24 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 3000 کسانوں کو سالانہ 70 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت 200 خوبانی کے سولر ڈرائر خریدے جائیں گے، 500 کسانوں کو کھجوروں کے لیے 50 سولر ڈرائرز خریدنے کے لیے سالانہ ایک کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔