امریکا،شمالی کیرولائنا میں ایک گھر سے 5 لاشیں برآمد

امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کیرولائنا کے علاقے کلنٹن، فیٹی وِل کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے گولیوں کے زخموں والے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔میڈیا کے مطابق سمپسن کاؤنٹی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، پولیس کو لاشوں کی اطلاع مقامی رہائشی نے ہیلپ لائن نمبر پر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا، مسلح شخص کی فائرنگ، 22 افراد ہلاک،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

پولیس کو اطلاع دینے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اپنے گھر جاتے ہوئے اس نے کوئی غیر معمولی چیز دیکھی اور یہ جاننے کے لیے گھر میں داخل ہوا، جہاں الگ الگ کمروں میں گولیوں سے چھلنی لاشیں بکھری پڑی تھیں۔سیمپسن کاؤنٹی شیرف کے مطابق مرنے والوں میں مختلف نسلوں کے چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، ہسپانوی، سیاہ فام اور سفید فام۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 30 سے ​​80 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے اور نہ ہی قاتل اور قتل کی وجہ سے متعلق کوئی معلومات سامنے آئی ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں گزشتہ روز لیوسٹن، مائن میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ سے 22 افراد کی ہلاکت اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے چند گھنٹے بعد ملی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com