سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، شیخ فیاض الدین، عطاء اللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اور عظمیٰ بخاری نے بھی شرکت کی
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات
پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں… pic.twitter.com/PnZbNm7RcF
— PMLN (@pmln_org) November 11, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے سفر میں تیزی آئے گی، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی مانند ہے جس میں سب کا احترام ہے، الحمدللہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا۔
انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے
مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں نے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔