اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 5 کشمیری نوجوان شہید اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس پر مشتمل ایک چھاپہ مار ٹیم نے جنت نظیر وادی کے ضلع کولگام کے گاؤں موڈرگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں کی تلاشی لی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی مارا گیا، جواب میں یہ گھر تباہ ہوگیا، اور ایک مسلح نوجوان کی لاش ملی۔
اس کے فوری بعد کولگام کے علاقے فریسام میں بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ ایک فوجی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دو عسکریت پسند اب بھی اس علاقے میں کہیں چھپے ہوئے ہیں، جس کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ضلع راجوری میں بھارتی فوجی کیمپ کے قریب فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں، جس میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منجاکوٹ آرمی کیمپ پر رات بھر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی گئی۔
60