اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا الزام امریکہ نے یحییٰ سنوار سمیت حماس کے 5 رہنماؤں پر عائد کر دیا ،امریکہ نے منگل کو حماس کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف جنوبی اسرائیل میں 7 اکتوبر کے مہلک حملے کی منصوبہ بندی، حمایت اور اسے انجام دینے میں ملوث ہونے پر مجرمانہ الزامات کا اعلان کیا۔فلسطینی مزاحمتی گروپ کے سربراہ یحییٰ سنوار اور کم از کم پانچ دیگر کے خلاف فرد جرم میں 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے، جس میں 40 سے زائد امریکیوں سمیت 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور بیشتر علاقے تباہ ہو چکے ہیں۔
29