جہلم،ہوٹل کی عمارت میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اطلاعات کے مطابق دھماکے سے تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جب کہ سلنڈر کا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت تین منزلہ عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جہلم کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 10 زخمیوں اور 5 لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سمیت انتظامی افسران جائے حادثہ پر موجود تھے اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے تھے
ابتدائی معلومات کے مطابق ہوٹل کی بالائی منزلوں میں رہائشی فلیٹس تھے جہاں زیادہ تر مزدور کرائے پر رہتے تھے۔
سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سندھ کے ضلع کشمور سے دلاور ولد عبدالرحمن، تنویر احمد ولد عبدالفاروق سکنہ جہلم، امیر حسین ولد اللہ دتہ، یاسر ولد محمد قادر، محمد افضل ولد محمد فضل سکنہ جہلم شامل ہیں۔
زخمیوں میں یاسر ولد گلستان، جاوید اقبال ولد محمد سلیم رانجھا، ظفر اقبال ولد خوشی محمد، دانیال ولد افضل، ظفراقبال قریشی ولد ماسٹر بشیر احمد، عبدالشکور ولد مشتاق احمد، فریاب ولد عبدالخالق، فریاب ولد عبدالخالق شامل ہیں۔ جہلم کے مختلف علاقوں سے توصیف ولد خالد۔ محمود شامل ہے جبکہ ایک شدید زخمی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com