شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سےبھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد ایاز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جا ںبحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔

.
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے ریسکیو میں مدد کی، ہائی روف گاڑی لاہور سے گلگت آرہی تھی جس میں 18 سیاح سوار تھے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہنزہ میں 2 ٹریفک حادثات میں 5 سیاح جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ اپر دیر سے چترال جانے والی ڈاٹسن کار کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔
12 جون کو آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً 28 زائرین کو لے جانے والی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 9 افراد جاںبحق اور دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کوٹلی ریاض مغل نے بتایا تھا کہ کوسٹر جب کوٹلی اور میرپور اضلاع کی سرحد پر واقع گاؤں جرائی کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کی غفلت کے باعث کھائی میں جاگری جو علاقے سے واقف نہیں تھا۔
یکم مئی کو آزاد جموں و کشمیر میں لاہور سے آنے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک سیاح جاں بحق ہوگیا۔
7 فروری کو خیبرپختونخوا کے علاقے شتیال میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca