126
پولیس کے مطابق ٹینک بیس پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے موقع پر کھڑی کئی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔