غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان فوڈ سپلیمنٹس کے اجزاء میں بینیکوجی نامی فنگس شامل ہے جو مبینہ طور پر پانچ افراد کی موت اور 125 افراد کی بیماری کا سبب بنی۔جاپانی میڈیا کے مطابق صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک درجن کے قریب اہلکاروں نے کوبایشی فارماسیوٹیکل کمپنی کے اوساکا پلانٹ پر چھاپہ مارا۔کمپنی کا سپلیمنٹ زیر تفتیش گلابی گولی ہے جسے بینکوجی کولیسٹرول ہیلپ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس گولی کے اہم اجزاء میں ایک سرخ رنگ کی فنگس شامل ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بینیکوجی ہے۔کمپنی نے کہا کہ انہیں ابھی تک موت اور بیماری کی وجہ معلوم نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سپلیمنٹ کے سائیڈ ایفیکٹس میں گردے کی خرابی بھی شامل ہے، کمپنی کے مطابق وہ اس وقت جاپانی حکومت کی مدد سے اس دوا کے مضر اثرات کی تحقیقات کر رہی ہے۔