عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصادم میکسیکو کے مغربی علاقے ڈورانگو کے ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا اور اسی وقت دوسرا طیارہ لینڈ کر رہا تھا۔حادثہ ایک رن وے پر پیش آیا جو کچی زمین پر بنایا گیا تھا اور زیادہ تر چھوٹے سنگل انجن والے ہوائی جہاز سے چلایا جاتا تھا۔تصادم اتنا خطرناک تھا کہ دونوں طیارے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے اور دونوں رن وے پر گر کر تباہ ہوگئے۔ گر کر تباہ ہونے والے دونوں طیارے چھوٹے سنگل انجن والے طیارے تھے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا جب کہ طیارے کے ملبے سے ایک بچے سمیت 5 لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔دونوں طیاروں میں کل 5 افراد سوار تھے اور ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔