مستونگ میں سول ہسپتال چوک پربم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکا ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے ہیں۔.
بعد ازاں دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔.
بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں پولیس کی ایک موبائل بھی تباہ ہوگئی ہے
بم دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا، قریبی علاقوں میں دھماکے کی آواز سنی گئی جبکہ پولیس اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔.
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم دھماکے میں اسکول وین بھی متاثر ہوئی۔.
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں اور بچوں کے اہل خانہ سے غم کا اظہار کیا ہے۔.
انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کے مقامی لوگوں کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی، دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ صرف ایک ساتھ کیا جاسکتا ہے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca