انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امونیا گیس ٹرک حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور جائے وقوعہ سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر پھیلے رہائشی علاقے سے 500 مکینوں کو نکال لیا گیا۔ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کا کہنا تھا کہ خطرناک گیس کے اخراج کی وجہ سے رہائشی اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوئے، کیونکہ ٹرک میں 7500 گیلن امونیا گیس بھری ہوئی تھی اور حادثے کی وجہ سے نصف سے زیادہ گیس ہوا میں نکل گئ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت ایک شخص دم توڑ گیا جب کہ ایک اور خاندان کے 2 افراد دم توڑ گئے، مزید 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
209