153
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
میزائل حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ عمارت تباہ ہوگئی۔حملے پر شامی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے جس میں دمشق اور اس کے اطراف میں کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔