روسی میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک ہوئے،یوکرائنی حکام کا دعویٰ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین میں روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی علاقوں میں میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ وسطی یومان کے علاقے میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ وسطی شہر ڈنیپرو میں میزائل حملے میں ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے جب کہ کیف کے علاقے میں روسی آپریشن میں دو افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی عدالت انصاف کے صدر کے وارنٹ کے باوجود یوکرین پر روس کی بمباری

یوکرائنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاع نے 21 روسی میزائلوں اور دو ڈرونز کو کیف کے ارد گرد فضا میں مار گرایا، جس کے ملبے سے ایک پاور لائن کو نقصان پہنچا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca