روس کے علاقے بولگوروڈ میں یوکرائنی فوج کی گولہ باری ، 5 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کے علاقے بیلگوروڈ پر یوکرائنی فوج کی جانب سے شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائنی فوج نے کلسٹر بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 مرد موقع پر ہی جب کہ 6 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوگئے۔روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق تیز دھار دھاتی اشیاء سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ ایک اور قصبے پر حملے میں دو مکانات، ایک گاڑی اور ایک گیراج کو آگ لگ گئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرسک، برائنسک اور بیلگوروڈ میں روس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca