194
اردو ورلڈ کنیڈ ا ( ویب نیوز ) ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے
جب کہ حملہ آور بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ یارک پولیس کے سربراہ جیمز میک سوائن نے
بتایا کہ واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک حملہ آور تھا۔
جب کہ اسی حملہ آور نے پانچ افراد کو ہلاک کیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 20 منٹ پر انہیں ایک شخص کی جانب
سے فائرنگ کی اطلاع ملی۔
پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ان کا سامنا ایک مسلح شخص سے ہوا۔
پولیس کانسٹیبل لورا نکول نے میڈیا کو بتایا کہ لاشیں الگ الگ گھروں سے ملی ہیں
اس لیے تحقیقات جاری ہیں کہ ان لوگوں کو چن چن کر کیوں مارا گیا۔