اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹورنٹو کے ایک مال میں زیورات اور مسی ساگا میں الیکٹرانکس کی دکان پر رواں ہفتے ہونے والی مسلح ڈکیتیوں میں ایک 20 سالہ شخص سمیت 4 نوجوانوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔پہلا واقعہ پیر کو سکاربورو ٹاؤن سینٹر میں ایک جیولری اسٹور پر پیش آیا۔ پیل ریجن پولیس (پی آر پی) نے الزام لگایا ہے کہ چار بدمعاشوں نے ہتھوڑوں سے کئی ڈسپلے کیسز کو توڑ دیا اور اسٹور سے بڑی مقدار میں زیورات اور دیگر اشیاء چرا لیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ملزمان چوری کی گاڑی میں فرار ہوگئے۔اگلے دن وہی ملزمان جن کے پاس بندوق بھی تھی، کینیڈی روڈ اور میتھیسن بلیوارڈ کے علاقے میں ایک الیکٹرانکس کی دکان میں گھس کر لوٹ مار کی۔پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان نے اسٹور میں توڑ پھوڑ کی اور کئی الیکٹرانکس اشیاء لے گئے۔ پیل اور ٹورنٹو پولیس نے بعد میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان دونوں ڈکیتیوں سے متعلق اشیاء کو تلاش کر کے قبضے میں لے لیا۔
پی آر پی نے پانچ مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت 20 سالہ جیلن وائٹ کے طور پر کی۔ دیگر چار کا تعلق ٹورنٹو، مسی ساگا، لندن اور برامپٹن سے ہے۔ ان پر ڈکیتی، بھیس بدلنے اور جعلی فائر ہتھیار کے استعمال سمیت کئی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔