98
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گینگ کے سرغنہ شاہد غنی کو 20 سال اور محمد غنی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ انصار، علی اور مارٹن روڈ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ کے ارکان پر الزام تھا کہ وہ 12 اور 13 سال کی بچیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ 2012 کے بعد یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو منطقی انجام تک پہنچا ہے۔