پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی معلومات پر کیا گیا, فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر راحزیب خور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق مقتول دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں بے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے.
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.
93