اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
87