پولیس افسران کو 26 جنوری کو رات 10:30 بجے کے بعد ووڈن سٹریٹ ایسٹ اور کینیڈی روڈ نارتھ کے قریب برامپٹن کمرشل پلازہ میں ڈکیتی کی اطلاع کے بعد بلایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک شخص اپنے 2023 ڈاج چارجر میں تھا جب اس کے پاس دو مشتبہ افراد آئے، جن میں سے ایک ہینڈگن سے لیس تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بدمعاشوں نے اس شخص کو زبردستی گاڑی سے نکال دیا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
اس شخص کو جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس کو بعد میں مسی ساگا میں چوری شدہ گاڑی ملی۔ پولیس نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے پاس سے جعلی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
15 اور 16 سال کی عمر کے دو لڑکوں کو گرفتار کرکے چارج کیا گیا اور 15 سے 16 سال کی تین لڑکیوں کو بھی گرفتار کرکے چارج کیا گیا۔ ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں کیونکہ وہ نابالغ ہیں۔
128