اپر کوہستان میں سیلاب سے 50 گھر بہہ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اپر کوہستان کی تحصیل کنڈیا میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 مکانات اور ایک چھوٹا پاور ہا ئوس بہہ گیا۔

سیلاب میں 50 کے قریب گھر بہہ گئے ہیں متعلقہ ادارے کی طرف سے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہیں امدادی کاموں اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

ایک مقامی رضاکار نے اندازہ لگایا کہ سیلاب نے اس سے کہیں زیادہ تباہی مچائی۔

کنڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کارکن حفیظ الرحمن نے بتایا کہ سیلاب’ نے تحصیل کنڈیا کے دو دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں ان کے اندازے کے مطابق 100 کے قریب گھر بہہ گئے اور سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے۔

تاہم سیلابی صورتحال کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ خوش قسمتی سے سیلاب آنے سے پہلے ہی لوگ گا ئوں کو خالی کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیہات دنیش، بارتی، جاشوئی اور ڈنگوئی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو نقصان پہنچا۔

حفیظ الرحمن نے کہا کہ مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر امدادی کام شروع کر دیا تھا اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا