بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق بمباری کا نشانہ بننے والا سکول اقوام متحدہ کے زیر انتظام ہے۔
ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الفکورا اسکول کو نشانہ بنایا جہاں فلسطینی جنگ سے بچنے کے لیے پناہ لیے ہوئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
اسرائیلی بمباری کے بعد کی خونی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ کمرے اور راہداری فلسطینیوں کی لاشوں سے بھری پڑی ہے، جن میں سے اکثر بچے ہیں۔الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ جب اسرائیلی فوج نے اسے آگ اور خون میں نہلا دیا تو سینکڑوں افراد نے اس سکول میں پناہ لی تھی۔