روس کا یوکرین کے ملٹری انسٹی ٹیوٹ پر حملہ، 51 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرائنی حکام کے مطابق ملٹری انسٹی ٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔یوکرائنی حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرین کے فوجی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب پولٹاوا میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا حملہ اس سال یوکرین پر روس کا سب سے مہلک حملہ تصور کیا جا رہا ہے اور روس کو اس حملے کی قیمت چکانی پڑے گی۔یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو چاہیے کہ وہ جنگ کو روسی علاقے میں لے جائے تاکہ "ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہمیں یوکرین میں روزانہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔”

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca