اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی رپورٹ میں پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے 520 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحران کا شکار معیشتوں پر واجب الادا 520 ارب ڈالر کا قرضہ معاف کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 44 کروڑ36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک کو حالیہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے معاشی بدحالی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف ان کی مالی صورتحال کو بہتر بنائے گا اور آب و ہوا اور ترقی کو پورا کرے گا۔