میانمار، فوج کی فضائی بمباری میں 53 افراد ہلاک

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

میانمار میں فوج نے منگل کو شمال مغربی علاقے ساگانگ میں فضائی حملہ کیا اور حملے میں ایک ہال کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں تقریب ہو رہی تھی۔

فوج کے فضائی حملے میں مبینہ طور پر 53 افراد ہلاک ہوئے جن میں 15 خواتین، بچے اور بڑی تعداد میں عام شہری شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی بمباری میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں میانمار کی فوجی حکومت مخالف ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد اس کے مخالفین پر فضائی بمباری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میانمار کے جنگی طیاروں کی بھارتی علاقے میں بمباری

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میانمار کی مسلح افواج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوج سے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے میانمار میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com