1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
بزدل دشمن کو مارنے والے میجر عزیز بھٹی 16 اگست 1928 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان سے پہلے ان کا خاندان واپس آکر گجرات کے گاؤں لڈیاں میں آباد ہو گیا۔ میجر عزیز بھٹی نے 17 پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا۔

1965 کی جنگ میں لاہور کا محاذ بہت گرم تھا اور جب بھارت نے پاکستان کی سرزمین پر خون بہایا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔ ، 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک میجر عزیز بھٹی کی کمپنی نے دشمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔
میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی کے ساتھ نہ صرف دشمن کو 6 دن اور راتوں تک قابو رکھا بلکہ بدترین شکست سے دوچار کیا۔ 12 ستمبر کو دشمن کے ٹینک کا گولہ میجر عزیز بھٹی کے بائیں کندھے پر لگا اور وہ شہید ہو گئے۔
بے مثال بہادری کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، قوم کے اس بہادر بیٹے نے جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com