202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جیکب آباد کے علاقے مولا داد تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جیکب آباد کے علاقے مولا داد تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوں کا پیچھا کیا تو ڈاکو فرار ہوکر جیکب آباد کے علاقے میں داخل ہوئے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار، خادم حسین، ریاض حسین اور وہاب شامل ہیں۔