اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شجاع، المواسی اور مغازی کیمپوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا. بم دھماکے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل باز نہ آیا،شجاعیہ پر حملہ، 50سے زائد فلسطینی شہید
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور حکام پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی. غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔