136
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست الینوائے میں مٹی کے طوفان کے باعث ہونے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث انٹراسٹیٹ 55 پر حادثہ پیش آیا جس میں 80 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔الینوائے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ٹیکساس میں برفانی طوفان،6 افراد ہلاک ،متعدد زخمی، لاکھوں بجلی سے محروم
مقامی پولیس کے مطابق تیز آندھی کے باعث مرکزی شاہراہ پر 60 کاریں اور 30 کے قریب کمرشل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی، طوفان کے دوران تمام گاڑیاں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر آپس میں ٹکرا گئیں۔
مزیر پڑھیں