221
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کے شہر نیشویل کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 18 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں اسکول میں فائرنگ کرنے والا ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد حکام نے سکول آنے والے والدین کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی۔