369
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوٹاوا کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب سری لنکن ہائی کمیشن کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ مرنے والے سری لنکن تھے اور مرنے والوں میں 4 بچے، ان کی والدہ اور والد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔