200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
سی این این کے مطابق واقعہ کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں ایک بینک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر موجود 5 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ،سکول میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران فائرنگ کرنے والے اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
لوئس ول میٹرو پولیس نے ایسٹ مین اسٹریٹ کے ڈاون ٹاؤن کے 300 بلاک میں حملے اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا۔مزید برآں، ایف بی آئی لوئس ول نے واقعے کو فائرنگ قرار دیا ہے اور دیگر حکام نے رہائشیوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔
مزید پڑھیں