اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)نیپال میں پانچ گھنٹوں کے اندر تین زلزلے آئے۔تمام تینوں زلزلوں کا مرکز نیپال کا ضلع ڈوٹی تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں زلزلے کی وجہ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈوٹی ضلع میں ایک مکان منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے یہ لوگ ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔
پہلا زلزلہ نیپال میں 08 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 09:07 پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.7 تھی۔ دوسرا جھٹکا رات 09:56 پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت 4.1 تھی۔ اس کے بعد بدھ کی صبح 02.12 بجے 6.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ضلع میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے