128
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک میں گرفتار 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔ شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطف ستی اور سابق رکن پنجاب صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود بھی شامل ہیں۔جیل بھرو تحریک کے آرگنائزر اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں بھی ہزاروں لوگ ان کی گرفتاری کے لیے نکلے لیکن کسی نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔